بھٹکل:9؍جولائی (ایس اؤ نیوز) مرڈیشور کے بینا وئیدیا اسکول میں شجر کاری کے ذریعے ون مہوتسوا منایاگیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک بھٹکل فاریسٹ آفیسر سندیپ ایس نے ماحولیات کے متعلق جانکاری دی۔
اس موقع پر تعلیمی ادارے کی انتظامیہ ڈائرکٹر پشپ لتا ایم ایس، کرشنا مورتی، پرنسپال جگناتھ بودھک، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ شریک تھا۔